اردو کی بورڈ لے آوٹ

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانا


بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانا



بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لئے محترم جہانزیب اشرف صاحب کا کتابچہ ”بلاگ اسپاٹ اور اردو“ بہت کارآمد ہے۔ اس کتابچہ کو یہاں لکھنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ وہ کتابچہ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنا بلاگ بنائیں۔ وہ کتابچہ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔
اس کے علاوہ بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے اور پھر اس کے تھیم اور تھیم میں تبدیلی کے لئے اردو محفل کے درج ذیل چند ایک لنک بہت مدد کر سکتے ہیں۔
بلاگر کے لیے ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ (اردو ورژن)
بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ
بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس
بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں
بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں

ہماری دوسری ویب سائٹ پر تشریف لائیں
مزید بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ کے لئے اردو تھیم یہاں بھی دستیاب ہیں۔
نوٹ:- بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے بارے میں میرے پاس بالکل بنیادی اور تھوڑی سی معلومات ہے کیونکہ میں نے کبھی اس سروس کو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اس پر زیادہ تحقیق کی ہے۔ ویسے بھی میرا اصل موضوع ورڈپریس ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بھی اردو بلاگ بنایا جا سکتا ہے اس لئے سوچا اس بارے میں بھی تھوڑی بہت معلومات درج کر دی جائے۔





نستعلیق اردو فانٹ میں فیس بک، گوگل اور دیگر ویب سائیٹس


نستعلیق اردو فانٹ میں فیس بک، گوگل اور دیگر ویب سائیٹس



گوگل، فیس بک، ٹویٹر، وکی پیڈیا اور ان جیسی دیگر ویب سائیٹ پر اب اردو کافی زیادہ لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔ چونکہ ان ویب سائیٹس پر اردو زیادہ تر تاہوما فانٹ وغیرہ میں ہوتی ہے اس لئے اکثر احباب اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ یہ کسی طرح نستعلیق میں نظر آئے۔ یوں تو اس کا اختیار ویب سائیٹ کے مالک کے پاس ہوتا ہے اور بہتر بھی یہی ہوتا ہے کہ ویب سائیٹ والے خود بہتر فانٹ میں دیکھائیں۔ لیکن عام طور پر چند وجوہات کی بنا پر بڑی بڑی ویب سائیٹس مختلف زبانوں کے لئے مختلف فانٹس لگانے کی بجائے ساری زبانیں ایک ہی فانٹ میں دیکھا رہی ہیں۔
ہماری دوسری ویب سائٹ پر تشریف لائیں
خیر ایک پلگ ان اور سکرپٹ کے ذریعے موزیلا فائر فاکس اور گوگل کروم براؤزر میں ویب سائیٹ پر موجود اردو بہتر فانٹ یعنی نستعلیق میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے کمپیوٹر میں نستعلیق فانٹ موجود ہونا چاہئے۔ اگر پاک اردو انسٹالر انسٹال کر رکھا ہے تو پھر جمیل نوری نستعلیق پہلے سے موجود ہو گا، اگر نہیں کیا تو کر لیں کیونکہ پاک اردو انسٹالر کے ذریعے نہ صرف اردو بہتر انداز میں نظر آئے گی بلکہ جہاں چاہیں اردو لکھ سکتے ہیں۔
اب ایک پلگ ان اور اس کا سکرپٹ انسٹال کرنا ہے جس کے ذریعے فیس بک وغیرہ پر موجود اردو نستعلیق فانٹ میں نظر آئے گی۔ سب سے پہلے اس لنک پر جائیں اور وہاں سے Stylish پلگ ان انسٹال کر لیں۔ پلگ ان انسٹال کرنے کا لنک اس تصویر کی طرح نظر آ رہا ہو گا۔ تصویر میں اس کو سرخ دائرے سے واضح کیا گیا ہے۔
جب اس پر کلک کریں گے تو انسٹالیشن کی دیگر آپشن سامنے آئیں گی ان کو اپنے براؤزر کے مطابق Allow، Add یا Install وغیرہ کرتے جائیں۔ جب مکمل انسٹال ہو جائے تو براؤزر کو بند کر کے دوبارہ چلائیں۔ دوبارہ چلانے کے بعد یہ لنک کھولیں۔ دراصل یہ پہلے والا ہی لنک ہے۔ پلگ ان انسٹال ہو چکا ہے اس لئے پہلے جہاں Stylish کے انسٹال کرنے کا لنک تھا اب وہاں Install with Stylish کا بٹن ہو گا۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
Install with Stylish کے بٹن پر کلک کرنے سے ویب سائیٹ پر موجود اردو نستعلیق فانٹ میں دیکھنے کا کوڈ (سکرپٹ) انسٹال ہونے کی اجازت مانگے گا۔ اپنے براؤزر کے مطابق Install یا Add وغیرہ پر کلک کرنے سکرپٹ انسٹال ہو جائے گا۔ تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور اب فیس بک، ٹویٹر اور وکی پیڈیا اردو کے صفحات پر موجود اردو آپ کو نستعلیق میں ہی نظر آئے گی۔
اگر آپ گوگل پر موجود اردو بھی نستعلیق فانٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ سکرپٹ انسٹال کریں۔
اگر آپ کو سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم کی تھوڑی بہت سمجھ ہے تو اس سکرپٹ میں مزید ویب سائیٹس اور کوڈ خود سے شامل کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس متعلق کوئی مشورہ یا اس کوڈ میں کوئی غلطی ہو تو ضرور آگاہ کیجئے گا۔ مجھے اس پلگ ان کا آئیڈیا سعود ابن سعید اور محمد صابر سے ملا جبکہ سکرپٹ لکھنے میں ڈفر نے کافی مدد کی۔



Lailaha illallah www.uranadwi.tk 2017 لاالہ الاللہ محمد رسول اللہﷺ



لاالہ الاللہ محمد رسول اللہﷺ 




















 

نوٹ


"لفظ بولتے ہیں " ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔


ہمیں فالو کریں

گوگل پلس

فیس بک پیج لائک کریں

بذریعہ ای میل حاصل کریں