ہمارے متعلق


                      بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

            ہمارے  متعلق

 میرا نام عبید الرحمان عقیل  اور قلمی نام ”یو آر اے ندوی“ ہے۔ ضلع ارریا، بہار، ہندوستان سے میرا تعلق ہے۔ تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں بس والد محترم حضرت مولانا مجیب الرحمان صاحب ندوی اور میری پیاری اماں جان کی دعاؤں کے صدقہ مدرسہ تجوید القرآن خیروا مشرقی چمپارن {بہار }سے حفظ قرآن مکمل کیا اور دارالعلوم العربیہ الاسلامیہ جودھپور {راجستھان} شاخ دارالعوام ندوة العلماء سے عربی درجات کے ساتھ قراءت حفص بھی تکمیل کی ہے اور دارالعوام ندوةالعلماء لکھنؤ {یو پی } سے عالمیت کی سند حاصل کی ہے اس کے علاوہ بھی دورہ حاضر کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ابھی بھی مولانا آذاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔ سیر و تفریح کا بہت شوق ہے۔ اسی شوق کی خاطر کچھ شمالی علاقہ جات دیکھ چکا ہوں اور مزید دیکھنے کا پروگرام ہے۔ میں اپنی یاداشت کو تصاویر اور کمپیوٹر پر محفوظ رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی کچھ لکھنے کا شوق بھی ہو جاتا ہے خاص طور پر جب معاشرے میں بے چینی، ظلم، جبر، غربت اور افلاس کو دیکھتا ہوں تو لکھنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ دوست احباب کی تعداد خاصی ہے جن سے دن کے کسی نہ کسی حصہ میں اسلامی، تعلیمی اور ادبی گپ شپ ضرور ہو جاتی ہے جس سے کافی کچھ سیکھنے کو اور سوچنے کو ملتا ہے۔ یوں تو میں کسی قابل نہیں۔ سمندر میں ایک قطرے سے بھی کم اہمیت ہے لیکن ”قطرہ قطرہ ملے تو سمندر ضرور بنتا ہے“ کا قائل ہوں۔ اسی سمندر کی تلاش کے لئے مثبت، فکری اور انقلابی سوچ کو اپنے اندر اور دوسروں کے اندر بیدار کرنے کی وقتاً فوقتاً کوشش کرتا رہتا ہوں۔ ہر بندہ اپنا ایک الگ اندازِ بیاں اور اندازِ فکر رکھتا ہے اور اگر اسی انداز کو مثبت پہلو دے دے تو وہ کم از کم فکری انداز کا مالک ضرور بن جاتا ہے۔
 اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔  آمین
 

نوٹ


"لفظ بولتے ہیں " ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔


ہمیں فالو کریں

گوگل پلس

فیس بک پیج لائک کریں


رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

بذریعہ ای میل حاصل کریں